Maktaba Wahhabi

183 - 335
ترجمہ چھپوائی ہے، جن حدیثوں کو مع ترجمہ یاد کرکے جو صاحب مدرسہ مذکورہ بالا کے سالانہ جلسہ امتحان کے موقع پر سنا دیں ، ان کے لیے میاں صاحب موصوف کی طرف سے انعام کا بھی وعدہ ہے، صرف تین پیسے کے ٹکٹ محصول ڈاک کے لیے بھیج کر اس پتے سے مفت منگوا لیجیے: مہتمم صاحب مدرسہ رحمانیہ، باڑہ ہندو راؤ، دہلی۔‘‘ دار الحدیث رحمانیہ کے استاد اور رسالہ محدث کے اول ایڈیٹر مولانا عبدالحلیم ناظم صدیقی (م ۱۳۵۴ھ = ۱۹۳۵ء) کی عربی سے ترجمہ کی ہوئی ایک کتاب بھی مدرسے کی طرف سے شائع ہوئی تھی۔ چنانچہ مولانا کے تذکرہ نگار لکھتے ہیں : ’’علمی تصنیفات میں صرف دو کا تذکرہ ملتا ہے: ’’شانِ قرآن‘‘ اور ’’اصل الاصول‘‘ درحقیقت یہ دونوں کتابیں عربی سے ترجمہ کی گئی ہیں ۔ پہلی کتاب علامہ فرید وجدی مصری کے ایک رسالے کا ترجمہ ہے۔۔۔۔ ۱۹۳۴ء میں یہ کتاب ’’رسالہ محدث‘‘ دہلی کے دفتر سے شائع ہوئی تھی، جیسا کہ سنہ طباعت سے معلوم ہوتا ہے۔‘‘[1] ٭٭٭
Flag Counter