Maktaba Wahhabi

47 - 335
دہلی میں مزید تسلی کا باعث بنے۔ فالحمد اللّٰہ الذي بنعمتہ تتم الصالحات۔ اپنے صحرا میں بہت آہو ابھی پوشیدہ ہیں بجلیاں برسے ہوئے بادل میں بھی خوابیدہ ہیں اس کتاب کے مولفِ گرامی ڈاکٹر اسعد اعظمی بن مولانا محمد اعظمیf (فاضل مدینہ یونیورسٹی) جامعہ سلفیہ بنارس میں تدریس اور استاذِ گرامی ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری رحمہ اللہ کے بعد ’’صوت الأمۃ‘‘ کی ادارت وغیرہ کے فرائض بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں ، اپنی ان مصروفیات کے باوجود بحث و تحقیق، تصنیف و تالیف، اردو عربی دونوں زبانوں میں مختلف موضوعات پرمسلسل خامہ فرسائی، دعوتی و علمی جلسوں ، سیمیناروں اور کانفرنسوں میں شرکت اور قابلیت کے ساتھ اپنے موضوع پر منظم طور پر سیر حاصل بحث ان کی مشغولیات و خصوصیات میں شامل ہیں ۔ ان کا شمار راقم الحروف کی فہرست کے اندر ان فضلا میں ہے، جن کی قدر دانی اور ہمت افزائی کا خیال بہر صورت ضروری ہے، کیوں کہ گوناگوں محاذوں پر ان جیسے اہلِ علم سے ایسی امیدیں وابستہ ہیں ، جن کی تکمیل اپنے علم کے مطابق دوسروں سے بہ آسانی ممکن نہیں ۔ اللہ تعالیٰ سلامت رکھے! دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فاضل مولف کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو قبولیتِ عام بخشے اور اپنے مذہب و مسلک اور ملک و ملت کی خدمت کے لیے ہمت فراواں اور توفیقِ مزید سے نوازے۔ ایں دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد صلاح الدین مقبول احمد مدنیؔ نئی دہلی ۷/۸/۱۴۳۴ھ = ۱۷/۶/۲۰۱۳ء
Flag Counter