Maktaba Wahhabi

73 - 335
مولانا محمد صاحب جوناگڑھی ’’جمعہ کی دعوت ‘‘ کے عنوان سے اپنے اخبار میں لکھتے ہیں : ’’مرحوم (شیخ عطاء الرحمن ) کی عادت کے مطابق (شیخ عبدالوہاب) میری اور جملہ مدرسینِ رحمانیہ کی دعوت ہر جمعہ کی شام کو اپنی کوٹھی پر کرتے ہیں ۔ موٹریں آتی ہیں اور مدرسین کرام کو بہ عزت لے جاتی ہیں اور وہاں خدا کی دی ہوئی ہمہ قسم کی نعمتیں تناول فرما کر واپس پہنچا جاتی ہیں ۔‘‘[1] ایک دوسرے شمارے میں موصوف ’’مدرسہ رحمانیہ کی بقرعید‘‘ کا عنوان لگا کر لکھتے ہیں : ’’فیاض دل مہتمم (شیخ عبد الوہاب ) صاحب نے جملہ طلبا و مدرسین کو عید کے دن اپنی کوٹھی پر بلوایا، جہاں وہ فروٹ، فواکہ، گوشت روٹی وغیرہ کھاتے رہے اور اس عالی شان کوٹھی اور اس کے باغ میں ٹہلتے اور کھیلتے رہے، پھر نقد انعامات سے سرفراز کیے گئے اور باقی تین دنوں کی چھٹیاں منانے کے لیے ہنسی خوشی واپس آئے، فالحمد للّٰہ ۔‘‘[2] 1۔ درج ذیل اقتباسات بھی ملاحظہ ہوں : ’’مہتمم صاحب (شیخ عبد الوہاب) نے حاضری کے رجسٹر ملاحظہ کیے۔ جو طلبا نماز میں غیر حاضری کرتے ہیں ، انھیں بہت ڈانٹا اور سمجھایا۔ دو مرتبہ تو جرمانہ معاف کر دیا، لیکن اب کہہ دیا ہے کہ میں اس بارے میں سختی کروں گا۔‘‘ ’’ششماہی امتحان کے نتیجے سے خوش ہو کر اپنے والد ماجد صاحب مرحوم سے دوگنے سے بھی زیادہ بڑھا چڑھا انعام اول آنے والوں کو دیا اور
Flag Counter