Maktaba Wahhabi

89 - 208
(تحقیقیاتِ علمیہ و افتاء کی دائمی کمیٹی) کے اجتماعات بھی ہوتے، اگر کمیٹی کا اجتماع صبح کو ہوتا تو موصوف ملنے اور سوال پوچھنے والوں کو ظہر کے وقت ملتے اور اگر اجتماع ظہر کو ہوتا تو ان سے صبح سے لے کر ظہر تک ملا کرتے تھے۔ 11 ظہر کی اذان ہوتے ہی نماز کی ادائیگی کے لیے دفتر کے قریب ہی بنائی گئی وسیع و عریض مسجد میں تشریف لے جاتے۔ 12 کبھی کبھی نمازِ ظہر کے بعد مختصر خطاب فرماتے جو کہ عموماً بعض قرآنی آیات کی تفسیر و تشریح اور ان پر تدبّر و تفکّر پر مشتمل ہوتا اور آخر میں اسلام اور اہلِ اسلام کے لیے بڑی دردمندی اور عاجزی سے دعائیں کیا کرتے تھے۔ 13 نمازِ ظہر کے بعد پھر دفتر میں تشریف لے جاتے اور دفتری اوقات کے اختتام تک سرکاری معاملات کو نپٹاتے تھے۔ طلاق کے موضوع سے متعلقہ امور پر غور فرماتے اور فتاویٰ صادر فرماتے۔ ضرورت مندوں کی شفاعت و سفارش طلب کرنے والی معروضات سنتے اور ہدایات جاری کرتے اور ساتھ ہی مسلم اقلیات و اسلامی ممالک سے آئے ہوئے وفود اور اسلامی ودینی جماعتوں کے سربراہوں کا استقبال کرتے اور ان سے ملاقات فرمایا کرتے۔ 14 تقریباً سوا دو بجے تمام مقامی و بیرونی مہمانوں کو اپنے ساتھ کھانے کی دعوت دیتے اور اپنی رہائش گاہ لے جاتے۔ کھانے کے بعد تھوڑی دیر بیٹھتے، عربی قہوہ منگواتے، پھر چائے آتی اور خوشبوئیں بانٹی جاتیں اور مہمانوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو فرمایا کرتے تھے۔ اذانِ عصر تک یہی سلسلہ جاری رہتا۔ 15 حیسے ہی نمازِ عصر کی آذان ہوتی گھر کی قریبی مسجد میں تشریف لے جاتے اور نماز ادا کرتے۔
Flag Counter