Maktaba Wahhabi

90 - 208
16 نمازِعصر کے بعد مختصر سے وقت میں کتاب التوحید اور کبھی ریاض الصالحین کی شروحات پر مشتمل درس دیا کرتے تھے جو عمر بھر آپ نے سفر و حضر میں کبھی نہیں چھوڑا۔ 17 نمازِ عصر کے بعد والے درس کے بعد سے لے کر نمازِ مغرب تک آپ گھر میں آرام کیا کرتے تھے جو قیلولہ کی جگہ ہوتا تھا۔ مصروفیات کی وجہ سے ظہر و عصر کے درمیان نہیں بلکہ یہ آرام عصر و مغرب کے درمیان ہوتا تھا۔ 18 اگر نماز مغرب کے بعد کہیں درس یا لیکچر ہوتا تو وہاں جلدی پہنچ جاتے۔ 19 درس و غیرہ نہ ہونے کی صورت میں مغرب کے بعد اپنی وسیع و عریض بیٹھک (مجلس) میں تشریف لے جاتے جہاں ہر خاص و عام کو آنے کی اجازت ہوتی تھی۔ کچھ لوگ سلام کرنے اور خیر و عافیت دریافت کے لیے حاضر ہوتے، کوئی کسی مسئلہ میں فتویٰ پوچھ رہا ہوتا اور کوئی اپنے کسی معاملہ میں مشورہ کرتا اور یہ نشست نمازِ عشاء تک جاری رہا کرتی تھی۔ 20 عشاء کی اذان ہوتے ہی نماز کی تیاری کرکے مسجد چلے جایا کرتے تھے اور اذان و اقامت کے درمیان بلوغ المرام کا دقیق علمی درس دیا کرتے تھے۔ 21 نماز عشاء کے بعد گھر تشریف لے جاتے اور بعض معاملات و مسائل پر غور کرتے اور دعوت و تبلیغ سے متعلقہ بعض افراد سے ملاقات کرتے، پھر اپنے مہمانوں کے ساتھ رات کا کھانا کھاتے۔ پودینہ کے سبز پتوں والی چائے اور عربی قہوہ پیتے، بخور ہوتا اور خوشبوئیں ہوتی تھیں اور پھر اپنے مکتبہ (لائبریری) میں چلے جاتے اور وہاں رات گئے تک قراء ت و مطالعۂ کتب، املاء اور بعض ضروری معاملات پر نظر کے ساتھ ساتھ مفید قسم کی گفتگو ہوتی رہتی، نمازِ عشاء کے بعد ہی عموماً معاملاتِ طلاق سے متعلقہ لوگوں سے گفتگو
Flag Counter