Maktaba Wahhabi

141 - 154
ملانے كى كوشش كرتا ہے۔ ٭ نىكى كى انتہا ىہ ہے كہ آپ كا دشمن آپ كے ظلم سے بھى محفوظ رہے اور اس بات سے بھى محفوظ رہے كہ آپ اسے مظلومىت كى حالت مىں چھوڑىں۔ البتہ اسے نزدىك لانا اىسے كم عقل لوگوں كى عادت ہے جو تباہى كے دہانے تك پہنچ چكے ہوں۔ ٭ بردبارى ىہ نہىں كہ آپ اپنے دشمنوں كو اپنے نزدىك لائىں، بلكہ بردبارى ىہ ہے كہ آپ ان سے كنارہ كش رہتے ہوئے اىك دوسرے كے شر سے محفوظ رہىں۔ دولت پر فخر كرنا: ہم نے اىسے بہت سے لوگ دىكھے جنھوں نے اپنے مال و متاع پر فخر كىا اور ىہ چىز ان كى تباہى كا سبب بن گئى، آپ اىسا كرنے سے بچىں كىونكہ اس مىں سراسر نقصان ہے كسى قسم كا فائدہ نہىں۔ خاموشى كا فائدہ: ٭ ہم نے اىسے بہت سے لوگوں كا مشاہدہ كىا ہے جنھىں گفتگو نے تباہ و برباد كر دىا لىكن كوئى شخص اىسا دكھائى نہىں دىا جسے خاموشى نے نقصان پہنچاىا ہو۔ ٭ آپ صرف وہى بات كرىں جس سے بارى تعالىٰ كا قرب نصىب ہو۔ ٭ اگر آپ ظالم سے خائف ہوں تو خاموشى اختىار كىے ركھىں۔ موقع غنىمت سمجھىں: وہ كام جنھىں كرنے كا موقع ملنے كے باوجود نہ كىا جائے ان مىں سے اكثر و بىشتر ہاتھ سے چھوٹ جاتے ہىں اور انہىں بعد مىں كرنا ناممكن ہو جاتا ہے۔ معاشرے كا ظلم و ستم: انسان پر زندگى مىں بہت سى آزمائشىں آتى ہىں لىكن اس كے لىے سب سے بڑى آزمائش اپنے ہى ہم صنف انسانوں كى طرف سے ہوتى ہے۔
Flag Counter