Maktaba Wahhabi

29 - 154
تزكىۂ نفس اور أخلاق و عادات كى اِصلاح باكمال اور دوسرے لوگوں مىں فرق: عقل مند كو عقل سے فائدہ اٹھانے كے ذرىعے حاصل ہونے والى لذت ، صاحب علم كو اپنى فہم و دانست كے ذرىعے ملنے والا سرور، دانا كے دل مىں اپنى دانائى كے ذرىعے پىدا ہونے والى فرحت و مسرت اور اللہ كى راہ مىں محنت كرنے والے كو اپنى اس محنت كى بنا پر حاصل ہونے والى خوشى اس لذت و سرور كى نسبت كہىں زىادہ ہے جو كھانے والے كو كھانے كے ذرىعے، پپنے والے كو پىنے كے ذرىعے، ہم بسترى كرنے والے كو ہم بسترى كے ذرىعے، كمائى كرنے والے كو كمائى كے ذرىعے، كھلىنے والے كو كھىل كے ذرىعے اور حكمران كو حكمرانى كے ذرىعے حاصل ہوتى ہے۔ اس كى دلىل ىہ ہے كہ دانا، عقل مند اور شرىعت پر عمل پىرا ہونے والے بھى ان چىزوں سے اىسے ہى محفوظ ہوتے ہىں جىسے ان مىں رچ بس جانے والے لطف اندوز ہوتے ہىں اور وہ ان چىزوں كى لذت كو اىسے ہى محسوس كرتے ہىں جىسے انہىں استعمال كرنے والے عام لوگ محسوس كرتے ہىں، دونوں مىں فرق صرف ىہ ہے كہ اوّل الذكر ان لذتوں كو ترك كر كے اور انہىں خىر باد كہہ كر كمالات اور خوبىوں كى طلب و جستجو كو ترجىح دے چكے ہوتے ہىں۔ اس كا فىصلہ وہى شخص كرسكتا ہے جو ان دونوں سے آشنا ہو، جو شخص اىك كو جانتا اور دوسرى سے ناواقف ہو وہ اس بات كا فىصلہ نہىں كرسكتا۔ سب سے بہترىن كام اور اسے سرانجام دىنے كا طرىقہ: ٭ اگر آپ سب كاموں كا پىچھا كرىں گے تو سب ہى بگڑ جائىں گے۔
Flag Counter