Maktaba Wahhabi

19 - 154
انتہائى گم نام ہے۔ لىكن اس كے حالىہ عربى اىڈىشن كے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے كہ ىہ كتاب انتہائى مقبول و متداول ہے۔ اس بات كا اندازہ اس چىز سے لگاىا جاسكتا ہے كہ ىہ كتاب نہ صرف تىرہ مختلف ناشرىن كى طرف سے عربى مىں شائع ہو چكى ہے، بلكہ ہسپانوى، فرانسىسى اور انگرىزى زبانوں مىں اس كے تراجم بالترتىب 1916ء، 1961ء اور 1990ء مىں زىور طبع سے آراستہ ہو كر قارئىن سے دادا تحسىن پاچكے ہىں۔ مىں ان تمام احباب كا شكر گزار ہوں جو اس كتاب كو منظر عام ىر لانے مىں مىرے معاون رہے۔ ان مىں برادر عزىز جناب عبىد الرحمٰن محسن سرفہرست ہىں، انھوں نے اس كتاب كے جستہ جستہ مقامات پر نظر ثانى فرما كر اس كى تسہىل مىں نماىاں كردار ادا كىا۔ اسى طرح محترم حافظ عبد اللہ حسىن آف كراچى، جناب عارف جاوىد محمدى آف كوىت اور لجنتہ المساجد گوجرانوالہ كے كار پر وازن بھى شكرىہ كے مستحق ہىں كہ انھوں نے اس كى كمپوزنگ اور پرنٹنگ مىں نماىاں كردار ادا كىا اور اسے معىارى انداز مىں شائع فرما كر مىرى حوصلہ افزائى كى۔ جزاہم اللّٰہ عنّى وعن جميع المسلمين خيرا۔ اللہ تعالىٰ سے دعا ہے كہ وہ اس معمولى كوشش كو ہم سب كے لىے اپنى رضا كا باعث اور آخرت كى كامىابى كا ذرىعہ بنائے۔ آمىن وآخر دعوانا ان الحمد اللّٰہ رب العالمين عبد الرحمٰن ىوسف 7985177۔301۔0092
Flag Counter