Maktaba Wahhabi

65 - 154
كے مفاسد سے آگاہ كىا تو ىہ خامى ختم ہوگئى اور الحمد اللہ! اس كانشان تك باقى نہ رہا بلكہ مىں نے اپنے آپ پر عاجزى اور تواضع اختىار كرنے كى پابندى عائد كر دى۔ 4۔ مجھ مىں بچپن كى شوخى كى پىدا كردہ حركتىں اور نگاہ نہ جھكانے كى خامى بھى تھى۔ مىں نے اپنے دل كو اس پر مجبور كىا تو ىہ برى عادت بھى ختم ہوگئى۔ 5۔ مجھ مىں شہرت طلبى اور حصول بالا دستى كى خامى بھى تھى، مىں نے اپنے دل سے اسے چھوڑنے كا سمجھوتا كر لىا تو وہ بھى ختم ہوگئى۔ اس بىمارى كے علاج كے لىے ىہ بات سامنے آئى ہے كہ دىن مىں جو كام ناجائز ہىں ان سے باز رہا جائے، باقى سے بچنے كے لىے اللہ تعالىٰ سے توفىق كى دعا كى جائے۔ علاوہ ازىں ىہ اىك ناقابل انكار حقىقت ہے كہ ’’ قوتِ غضب ‘‘ كا غالب ہونا خوبى اور اچھى عادت ہے شرطىكہ وہ ’’ قوت ناطقہ‘‘ كے تابع رہے۔ 6۔ فرطِ غىرت بھى مىرى اىك خامى تھى، محرم خواتىن كى شادى كرنا مجھے انتہائى ناپسندہوتا اور ىہ بات مجھے انتہائى ناگوار گزرتى۔ ىوں لگتا ہے كہ فرطِ غىرت كو برا سمجھنے كے باوجود مىں نے كئى عوارض كى بنا پر اس پر قابو پانے سے توقف كر لىا ہے۔ واللّٰہ المستعان۔ 7۔ مجھ مىں دو اور خامىاں بھى تھىں، جن پر اللہ تعالىٰ نے پردہ پوشى كى اور ان كا مقابلہ كرنے مىں اپنے فضل خاص كے ذرىعے مىرى مدد فرمائى۔ الحمد اللہ! ان مىں سے اىك تو بالكل ختم ہوگئى ہے اور ىوں لگتا ہے كہ سعادت مندى مىرے مقدر مىں تھى۔ جب بھى اس خامى كاكوئى انگارہ سلگتا مىں اسے بجھانے كا عزم كرلىتا ۔ دوسرى خامى مىرا مقابلہ كرتى رہى۔ جب بھى اس كا سىلاب جوش مىں آتا، اس كے سوتے پھوٹتے اور ىہ غلبہ پانے كے قرىب ہوتى اللہ تعالىٰ مجھے اپنے بے پاىاں لطف و كرم سے اسےزىر كرنے كى توفىق بخش دىتا، آہستہ آہستہ ىہ بھى جاتى رہى۔
Flag Counter