Maktaba Wahhabi

105 - 418
لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ فَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا يَكْسِبُونَ Ě ’’چنانچہ ان لوگوں کے لیے ہلاکت ہے جو اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھتے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ اس کے بدلے میں تھوڑی سی قیمت لے لیں، چنانچہ ان کے ہاتھوں نے جو لکھا اس کی وجہ سے ان کے لیے ہلاکت ہے، اورجو وہ کماتے ہیں اس کی وجہ سے (بھی) ان کے لیے ہلاکت ہے۔‘‘[1] ٭ اہل کتاب کے حق کی مخالفت میں بیان کردہ بڑے بڑے مسائل کا تذکرہ:عقائد کے اعتبار سے بطور مثال قرآن عظیم نے اس عقیدے کی نفی کی ہے جو چاروں تحریف شدہ انجیلوں میں درج ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام مقتول و مصلوب ہوئے ہیں۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے: ’’حالانکہ انھوں نے انھیں قتل کیا نہ سولی پر چڑھایا، بلکہ انھیں شبہے میں ڈال دیا گیا۔‘‘[2] اسی طرح قرآن نے ان کے عقیدۂ تثلیث اورالوہیت مسیح کو کفر قراردیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter