Maktaba Wahhabi

144 - 418
دیگر آسمانی کتابوں پر فضیلت نہیں رکھتا۔[1] اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر اور عظمت مآب نام کے ساتھ آیت کا آغاز درحقیقت سب سے بہتر نازل شدہ کلام کی تعظیم اوررفعت و منزلت بڑھانے کا اعلان ہے کہ اسے نازل کرنے والا سب سے بڑھ کر عظیم اور برتر ہے، مزید برآں اس میں یہ خاص بات بھی جلوہ گر ہے کہ کتاب اللہ (قرآن) کا نازل کرنا اللہ تعالیٰ ہی کا خاص عمل مبارک ہے، یعنی اللہ تعالیٰ ہی وہ ذات گرامی ہے جس نے یہ قرآن نازل فرمایا۔ اس کے علاوہ اسے کسی نے پیش نہیں کیا۔ یہ قرآن کریم کے انسانی تصنیف نہ ہونے اوراللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے وحی ہونے کا اعلان و اظہار ہے۔ کتاب اللہ میں جن متعدد مقامات پر قرآن کریم کا نام ’’حدیث‘‘ بیان کیا گیا ہے وہ مقامات درج ذیل ہیں: ٭ فرمان الٰہی ہے: ’’پھراس (قرآن) کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے؟‘‘[2] ٭ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’پھر شاید آپ خود کو ان کے پیچھے غم سے ہلاک کرنے والے ہیں اگر یہ (کافر) اس بات (قرآن) پر ایمان نہ لائیں۔‘‘[3] ٭ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter