Maktaba Wahhabi

169 - 418
’’اور اگر اللہ چاہتا تو (آسمان سے) فرشتے ضرور نازل کرتا۔‘‘[1] قرآن کریم نے ان کی تردید کی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمانِ عالی شان ہے: ’’ان کے رسولوں نے ان سے کہا: واقعی ہم تمھارے جیسے بشر ہی ہیں،لیکن اللہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس پر احسان کرتا ہے۔‘‘[2] اللہ تعالیٰ نے دوسرے مقام پر اس کی وضاحت یوں فرمائی: ’’کہہ دیجیے : اگر زمین پر فرشتے(بسے) ہوتے جو یہاں مطمئن ہو کر چلتے پھرتے تو ہم ان پر آسمان سے کوئی فرشتہ ہی رسول بنا کر نازل کرتے۔‘‘[3] (3) عقیدۂ آخرت کی تصحیح: قرآن عظیم نے ایما ن بالآخرت کے عقیدے کی تصحیح اور اہل ایمان کے دلوں میں اسے پختہ کرنے کے لیے مختلف اسلوب اختیار کیے ہیں۔ ان میں سے ایک اسلوب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو پہلی مرتبہ پیدا کرنے کے مانند اس کی تخلیق کے اعادے پر قدرت رکھنے کے بیان سے اس کے دوبارہ جی اٹھنے پر دلائل قائم کیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اور وہی (اللہ) ہے جو مخلوق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھر وہی اسے دوبارہ پیدا کرے گا
Flag Counter