Maktaba Wahhabi

176 - 418
اسی طرح فرمایا: ’’اور یقینا ہم نے بنی آدم کو عزت دی ہے اور انھیں بر و بحر میں سواریاں دیں، انھیں پاکیزہ چیزوں میں سے رزق دیا اور انھیں اپنی کثیر مخلوقات پر بڑی فضیلت دی جنھیں ہم نے پیدا کیا۔‘‘[1] نیز فرمایا: ’’کیا تم نے غور نہیں کیا کہ بے شک اللہ نے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، تمھارے کام میں لگا دیا ہے اور اس نے تم پر اپنی ظاہری اور چھپی نعمتیں پوری کر دی ہیں۔‘‘[2] اسی وجہ سے قرآن عظیم نے بعض انسانوں کو اپنی فطرت تبدیل کرنے سے روکا ہے کیونکہ انھوں نے اپنی فطرت کے خلاف اللہ تعالیٰ کے سوا ان طاقت ور اجرام فلکی وغیرہ کو اپنے معبود بنا لیا جنھیں اللہ نے ان کا مطیع بنا یا ہے اور انھی کی عبادت کرنے لگے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اور اسی(اللہ) کی نشانیوں میں سے رات اور دن اور سورج اور چاند بھی ہیں۔ تم لوگ سورج کو سجدہ کرو نہ چاند کو ،اور صرف اللہ کو سجدہ کرو جس نے ان (سب)کو پیدا کیااگر
Flag Counter