Maktaba Wahhabi

334 - 418
کافروں نے قرآن کریم سے منہ موڑ لیا تو انھوں نے اپنے آپ کو ان تمام نعمتوں سے ازخود محروم کر لیا۔‘‘[1] علامہ شنقیطی رحمہ اللہ نے اس آیت کریمہ کے بارے میں فرمایا ہے: ’’اس آیت کریمہ کے مخالف مفہوم سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ غیر مسلم ایسے نہیں ہیں(یعنی وہ ان خصوصیات کے مستحق نہیں ہیں۔)‘‘[2] اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ کے مخالف مفہوم کی صراحت دوسرے مقامات پراس طرح کی ہے: ’’کہہ دیجیے: وہ ان کے لیے جو ایمان لائے، ہدایت اور شفا ہے، اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں ڈاٹ ہے اور وہ ان کے حق میں اندھا پن ہے۔‘‘[3] اور فرمایا: ’’اور ہم قرآن میں سے جو نازل کرتے ہیں وہ مومنوں کے لیے شفا اور رحمت ہے اور وہ ظالموں کو خسارے ہی میں زیادہ کرتا ہے۔‘‘[4]
Flag Counter