Maktaba Wahhabi

361 - 418
اللہ تعالیٰ نے اپنی اولاد کو کتاب اللہ کی تعلیم دینے اور دلانے اور اس مقدس فرض کے سلسلے میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے والے والدین کے لیے بہت بڑا اجر و ثواب رکھا ہے۔ اس سلسلے میں انھیں دو ایسی عمدہ پوشاکیں پہنائی جائیں گی جن کے سامنے اہل دنیا ٹھہر نہیں سکیں گے۔ حضرت بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا۔ میں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ((إِنَّ الْقُرْآنَ يَلْقَى صَاحِبَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حِينَ يَنْشَقُّ عَنْهُ قَبْرُهُ كَالرَّجُلِ الشَّاحِبِ. فَيَقُولُ لَهُ: هَلْ تَعْرِفُنِي؟ فَيَقُولُ: مَا أَعْرِفُكَ (1) فَيَقُولُ: أَنَا صَاحِبُكَ الْقُرْآنُ الَّذِي أَظْمَأْتُكَ فِي الْهَوَاجِرِ وَأَسْهَرْتُ لَيْلَكَ، وَإِنَّ كُلَّ تَاجِرٍ مِنْ وَرَاءِ تِجَارَتِهِ، وَإِنَّكَ الْيَوْمَ مِنْ وَرَاءِ كُلِّ تِجَارَةٍ فَيُعْطَى الْمُلْكَ بِيَمِينِهِ، وَالْخُلْدَ بِشِمَالِهِ، وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ، وَيُكْسَى وَالِدَاهُ حُلَّتَيْنِ لَا يُقَوَّمُ لَهُمَا أَهْلُ الدُّنْيَا فَيَقُولَانِ: بِمَ كُسِينَا هَذَا (2) ؟ فَيُقَالُ: بِأَخْذِ وَلَدِكُمَا الْقُرْآنَ)) ’’قیامت کے روز قرآن کریم اپنے ساتھی سے پھیکی رنگت کے آدمی کی شکل میں اس وقت ملے گا جب اس کی قبر شق ہو گی۔ قرآن کریم اس سے پوچھے گا: کیا تو مجھے پہچانتا ہے؟ وہ جواب دے گاکہ میں تجھے نہیں پہچانتا۔ قرآن کریم کہے گا: میں تیرا ساتھی اور دوست قرآن ہوں۔ میں نے تجھے دوپہر کی شدید گرمی میں پیاسا اور راتوں کو بیدار رکھا۔ بلاشبہ ہر تاجر اپنی تجارت کے پیچھے ہوتا ہے اور بے شک آج تو (بھی) اپنے مال تجارت کے پیچھے ہو گا، چنانچہ اس کے داہنے ہاتھ میں بادشاہت دے دی جائے گی اور بائیں ہاتھ میں ہمیشگی اور دوام رکھ دیا جائے گا۔ اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے
Flag Counter