Maktaba Wahhabi

363 - 418
وجہ سے ان والدین کا حیران ہو جانا قابل فہم ہے، چنانچہ دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ان سب سے زیادہ قیمتی جنت کے جوڑوں میں سے دو عظیم جوڑے ان کے والدین کو پہنائے جائیں گے تو وہ ہَکاّ بکاّرہ جائیں گے اور بڑی حیرت سے پوچھیں گے:’’ہمارے لیے ایسے زبردست قیمتی جوڑے کہاں سے آ گئے جب کہ ہمارے علم کے مطابق ہمارے اعمال اور اطاعت گزاریاں ہرگز ایسی نہیں ہیں جو اس عظیم عزت و کرامت کی مستحق ہوں۔‘‘انھیں جواب دیا جائے گا:’’تمھیں یہ عزت تمھارے بیٹے کے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے، اس راہ میں مشقت پیش آنے پر صبر کرنے اور اس کی خیر خواہی میں مخلص ہونے کی وجہ سے عطا کی گئی ہے۔‘‘ اسی طرح بلاشبہ دنیا میں صاحب قرآن اپنے والدین سے سب لوگوں سے بڑھ کر حسن سلوک سے پیش آنے والا ہوتا ہے۔ اگر تمام والدین اس مقام و مرتبہ سے آگاہ ہو جائیں جو ان کے بچوں کی تعلیم قرآن عظیم کی وجہ سے انھیں اللہ تعالیٰ کے ہاں نصیب ہو گا تو وہ اپنی اولاد کو قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے اس کی تلاوت کرنے اور اس میں غور و فکر کرنے کی زبردست ترغیب دیں اور انھیں علوم قرآن کے حصول کے لیے مجبور کر دیں۔[1]
Flag Counter