Maktaba Wahhabi

368 - 418
’’میم‘‘ ایک حرف ہے۔‘‘[1] یہ عظیم حدیث بتاتی ہے کہ کتاب اللہ کے ہر حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں عطا کی جاتی ہیں۔ یہ نیکیوں کو کئی گنا کرنے کی وہ کم سے کم مقدار ہے جس کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے وعدہ کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’جو شخص(وہاں) ایک نیکی لے کر آئے گا، اس کے لیے دس گنا(ثواب) ہو گا۔‘‘[2] اور فرمایا: ’’اور اللہ جس کے لیے چاہے(اجر) بڑھا دیتا ہے اور اللہ وسعت والا (اور) خوب جاننے والا ہے۔‘‘[3] اس میں کوئی شک نہیں کہ اجر میں اضافہ اور اسے دو چند کرنا درحقیقت قاری کے اخلاص، خشوع، غور و فکر اور کتاب اللہ کا ادب و احترام ملحوظ رکھنے کی کیفیات کی مناسبت سے ہوتا ہے، اسی لیے حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((يَقُولُ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا وَأَزِيدُ)) ’’اللہ عزوجل فرماتا ہے: جو شخص ایک نیکی لے کر آئے گا تو اس کا دس گنا ثواب ہو گا اور میں اس سے زیادہ بھی اسے دوں گا۔‘‘[4]
Flag Counter