Maktaba Wahhabi

378 - 418
کی اس کوتاہی کی طرف اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں اشارہ ہے: ’’اور رسول کہیں گے: اے میرے رب! بے شک میری قوم نے اس قرآن کو پس پشت ڈال دیا تھا۔‘‘[1] مذکورہ حدیث میں اس بات کا قوی اشارہ ہے کہ مسلمان جس حالت میں بھی ہو اس کے لیے ہرگز جائز نہیں کہ وہ تلاوت قرآن عظیم سے بے رخی برتے، خواہ تلاوت کرنے میں ماہر، مضبوط اور پختہ ہو یا تلاوت میں مہارت حاصل کرنے کی قدرت میں کمزور ہو اور اپنی کمزوری کو تلاوت قرآن سے رُوگردانی کی حجت بنا لے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سخت محنت اور لگاتار مشق عنقریب اسے خوبصورت تلاوت تک پہنچا دے گی۔ بسا اوقات بعد میں یہی چیز اسے بہترین حفظ قرآن کا اعزاز دلائے گی۔ یہ بات تجربے سے ثابت شدہ ہے کہ جس شخص پر اللہ تعالیٰ اسے آسان فرما دے اور اسے اس کی توفیق دے، اس کے لیے یہ نہایت آسان کام ہے۔[2]
Flag Counter