Maktaba Wahhabi

408 - 418
بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے حالت مرض، حالت صحت و عافیت، حالت مصروفیت اور طلب معاش و رزق کی جستجو کے دوران میں اس قدر قرآن پڑھنا فرض قرار دیا ہے جتنا آسان ہو، پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ حالت فراغت میں قرآن کریم پڑھنا بدرجہ اولیٰ فرض قرار نہ پائے، اسی طرح اللہ کے راستے میں جہاد کی حالت میں حتی المقدور تلاوت قرآن کرنا واجب قرار دیا گیا ہے، پھر یہ کیونکر ممکن ہے کہ امن و سلامتی اور اطمینان کی حالت میں اس کا حکم نہ دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اسے علم ہے کہ تم میں سے کتنے بیمار ہوں گے اور کتنے اور زمین میں اللہ کا فضل ڈھونڈتے پھریں گے، اور کتنے اور اللہ کی راہ میں لڑیں گے، چنانچہ اس قرآن میں سے جتنا آسان ہو پڑھو۔‘‘[1]
Flag Counter