Maktaba Wahhabi

61 - 418
ایک آیت میں اس کتاب کا ’’محکم‘‘ ہونا بیان فرمایا: ’’الٓرٰ (یہ) وہ کتاب ہے جس کی آیتیں محکم کی گئی ہیں، پھر تفصیل سے بیان کی گئی ہیں، بڑی حکمت والے، بہت خبر رکھنے والے (اللہ) کی طرف سے۔‘‘[1] اس کا ایک وصف یہ بیان فرمایا کہ یہ کتاب پچھلی تمام الہامی کتابوں پر ’’مُہَیْمِن‘‘ یعنی نگران ہے، جیسا کہ فرمایا: ’’اور(اے نبی) ہم نے آپ پر یہ کتاب حق کے ساتھ نازل کی، یہ تصدیق کرنے والی ہے اس کتاب کی جواس سے پہلے تھی اوراس پر نگہبان ہے۔‘‘[2] پس یہ کتاب، تمام سابقہ نازل شدہ کتابوں کے مقاصد کی’’ مُہَیْمِن‘‘یعنی محافظ و نگران ہے اوران میں درج شدہ باتوں کی معتبر گواہ ہے، ان کی صحیح باتوں کی تصدیق واثبات کرتی ہے اور (لوگوں کی طرف سے تحریف کردہ یا بڑھائی ہوئی) غلط باتوں کی تصحیح کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنی کتاب کا ایک وصف ’’عَلِیٌّ حَکِیْمٌ‘‘ بھی بیان فرمایا ہے یعنی وہ بہت بلند ، برگزیدہ اور نہایت محکم کتاب ہے، جیسا کہ فرمایا: ’’اوربلاشبہیہ(قرآن) ہمارے پاس اصل کتاب (لوح محفوظ) میں بہت بلند مرتبہ، نہایت حکمت والا ہے۔ ‘‘[3] یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے قرآن اوراس کی حکمت کے بارے میں نہایت اعلیٰ درجے
Flag Counter