Maktaba Wahhabi

103 - 129
(11)بیہودہ مشاغل سے بچے رہنا (12)خدا کی آیتوں کو سوچ سمجھ کر عقیدت مندانہ سننا (13)اپنے اور اپنی بیوی اور بچوں کے واسطے دینداری اور امانت کی دُعا کرنا۔ ارشادِ خداوندی۔ وَلَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًا اِنَّکَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ مَرَحًا اِنَّکَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَلَنْ تَبْلُغُ الْجِبَالَ طُوْلًا ، کُلُّ ذٰلِکَ کَانَ سَیِّئُہُ عِنْدَ رَبِّکَ مَکْرُوْھًا ۔ ترجمہ:۔ زمین میں اکڑ کر نہ چلا کرو۔ (کیونکہ اس دھماکہ کے ساتھ چلنے سے تو زمین کو پہاڑ نہیں پھاڑ سکے گا اُن تمام باتوں میں سے جو بھی بری ہیں وہ تمہارے پروردگار کے نزدیک ناپسند ہیں۔ تواضع و انکساری بھی قربِ الہٰی کا ذریعہ ہے تواضع اور خاکساری کو اپنے لئے ہمیشہ لازم سمجھتے رہئے تواضع کے معنی عاجزی و انکساری (خاکساری اور فروتنی کے ہیں یعنی اپنے کو دوسروں سے چھوٹا سمجھنا اور لوگوں سے نرمی کے ساتھ پیش آنا تکبر ، غرور، فخر، بڑائی، عجب اور گھمنڈ نہ کرنا تواضع و خاکساری انسان کی بڑی خوبی ہے اس صفت سے اللہ تعالیٰ بھی بہت خوش ہوتا ہے اور لوگ بھی خوش ہوتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالی نے آیت مذکورہ میں بتلا دیا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کی تاکید فرمائی ہے چنانچہ ارشاد فرماتے ہیں۔ ان اللّٰه اوحی الی ان تواضعوا حتی لا یفخر احد علی احد ولا یبغی احد علی احد۔ ……(ابوداؤد) اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی بھیجی ہے کہ آپس میں تواضع اور خاکساری سے پیش آؤ تاکہ کوئی کسی پر فخر نہ کرے اور نہ کوئی کسی پر ظلم و تعدّی کرے۔ تفسیر ابن کثیر میں ہے کہ حسن بصریؒ نے اس آیت کی تفسیر میں یہ بہترین بات ارشاد فرمائی ہے کہ مومنوں کی آنکھیں ان کے کان اور ان کے اعضاء جھکے اور رکے ہوئے ہیں یہاں تک کہ بیوقوف لوگ انہیں بیمار سمجھ
Flag Counter