Maktaba Wahhabi

104 - 129
لیتے ہیں حالانکہ وہ بیمار نہیں ہوتے بلکہ خوفِ خدا سے جھکے رہتے ہیں آخرت کا علم دنیا طلبی سے اور یہاں کے ٹھاٹھ سے انہیں روکے ہوئے ہے یہ قیامت کے دن کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے غم کو ہم سے دور کر دیا اس سے کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ انہیں دنیا میں کھانے پینے وغیرہ کا غم لگا رہتا تھا۔ نہیں خدا کی قسم دنیا کا کوئی غم ان کے پاس بھی نہیں پھٹکتا تھا ہاں انہیں آخرت کا کھٹکا ہر وقت لگا رہتا تھا جنت کے کسی کام کو وہ بھاری نہیں جانتے تھے ہاں جہنم کا خوف انہیں رُلاتا رہتا تھا جو شخص خدا کے خوف دلانے سے بھی خوف نہ کھائے اِس کا نفس حسرتوں کا مالک ہے جو شخص کھانے پینے کو ہی خدا کی نعمت سمجھے وہ کم علم ہے اور عذابوں میں پھنسا ہوا ہے۔ لا تقاطعوا ولا تدابروا ولا تباعضوا ولا تحاسدوا وکونوا عباد اللّٰه اخوانا ولا یحل لمسلم ان یھجر اخاہ فوق ثلاث۔ آپس میں مقاطعہ مت کرو اور نہ ملاقات کے وقت منہ موڑو نہ بغض و کینہ رکھو اور نہ حسد کرو اللہ کے بندے بن کر آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ کسی مسلمان کیلئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی کو تین دن سے زیادہ چھوڑے رکھے۔ (4) قَدْ اَفْلَحَ الْمُوْمِنُوْنَ ، اَلَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ صَلَاتِھِمْ خَاشِعُوْنَ ، وَالَّذِیْْنَ ھُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضوْنَ……(سورۃ مومنون) یقینا ایمان داروں نے نجات حاصل کر لی جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں جو لغو سے منہ موڑ لیتے ہیں۔ دوسری جگہ فرمایا۔ وَاِذَا سَمِعُو اللَّغْوَ اَعْرِضُوْا عَنْہُ۔ (سورۃ قصص) مومن لوگ بیہودہ باتیں سن کر منہ پھیر لیتے ہیں۔ انہیں لوگوں کی شان میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا اِنَّمَا یُوْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِّرُوْا بِھَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّسَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّھِمْ وَھُمْ لَا یَسْتَکْبِرُوْنَ ،تَتَجَافٰی جُنُوْبُھُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ
Flag Counter