Maktaba Wahhabi

226 - 670
جائے۔ ہاں ،اس کے لیے ایسے رونے کی اجازت ہے جس میں نوحہ اور حرام کام شامل نہ ہوں، اور اس میں اللہ کے فیصلے اور تقدیر پر ناراضگی کا اظہار نہ ہو۔اللہ ہمارا حامی وناصر ہو۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان) عورت کو چھپانے کے لیے اس پر لوہا وغیرہ رکھنا: سوال:عورت کی میت پر اس کے اعضاء چھپانے کے لیے لوہا (سٹینڈ) رکھنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ عورت کو پردہ فراہم کرتا ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) عورت کا مردوں کے ساتھ نماز جنازہ میں شرکت کرنا: سوال:کیا عورت کے لیے مردوں کے ساتھ نماز جنازہ میں شرکت کرنا جائز ہے؟ جواب:عبادات، جن کو اللہ نے اپنی کتاب میں مشروع قرار دیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سنت میں بیان کیا، ان میں اصل یہ ہے کہ وہ مردوں اور عورتوں کے لیے عام ہیں، الایہ کہ ان کے مردوں یا عورتوں کے ساتھ خاص ہونے کی کوئی دلیل مل جائے اور نماز جنازہ ان عبادات میں سے ہے جن کو اللہ اور اس کے رسول نے مشروع قراردیا ہے اور اس میں مردوں اور عورتوں سے عام خطاب ہے مگر عورتوں کی صفیں مردوں کی صفوں سے پیچھے ہوں گی۔ اور یہ بھی ثابت ہے کہ عورتوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ اسی طرح ادا کی جیسے مردوں نے ادا کی تھی لیکن وہ تدفین کے لیے جنازوں کے پیچھے نہیں جائیں گی۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کر رکھا ہے۔ عورت کا نماز جنازہ میں مردوں کے ساتھ کھڑے ہونا: سوال:کیاعورت کے لیے نماز جنازہ میں مردوں کے ساتھ کھڑے ہونا جائز ہے؟ جواب:نماز جنازہ ہو یا دیگر نمازیں عورت کے لیے مردوں کے ساتھ کھڑے ہونا جائز نہیں ہے۔ اس کے لیے نماز جنازہ ادا کرنا تو مشروع ہے مگر وہ مردوں کے پیچھے کھڑی ہوگی جس طرح کہ دیگر نمازوں میں عورتیں مردوں کے پیچھے کھڑی ہوتی ہیں۔(سعودی فتوی کمیٹی)
Flag Counter