Maktaba Wahhabi

307 - 670
عرفات اور اس طرح اس نے حج کے تمام مناسک پورے کر لیے، جیسے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنا اور طواف وداع کرنا یہ جانتے ہوئے کہ اس کی بیٹی نے اس کی طرح عمل کیا ہے تو کیا اس کا حج صحیح ہے اور اس پر کیا لازم ہے؟ جواب:مذکورہ عورت سے جو یہ عمل ہوا ہے اس سے اس پر کچھ بھی واجب نہیں ہوتا کیونکہ اس صورت میں زیادہ سے زیادہ یہ ہوا ہے کہ اس نے حج کو عمرے پر داخل کردیا اور وہ حج قران کرنے والی بن گئی ،اس کے ذمہ ایک طواف اور ایک سعی ہے اور اس کا یہ طواف اور سعی اس کے حج اور عمرے کی طرف سے کفایت کر جائیں گے۔ اور اس کی بیٹی نے وہی کچھ کیا جو اس کی والدہ نے کیا تو اس کا حکم بھی اپنی والدہ کی طرح ہی ہے۔ رہا طواف وداع تو اس کا کرنا ضروری ہے اگرچہ گردنوں پر سوار ہو کر ہی کیا جائے، اس طواف میں سعی نہیں ہے، اور ان ماں بیٹی نے چونکہ طواف وداع نہیں کیا، لہٰذا ان کے ذمہ یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک فدیہ کے طور پر مکہ میں جانور ذبح کرے اور فقراء میں تقسیم کردے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) حج و عمرہ کا طریقہ طواف کے آغاز میں حجراسود کو بوسہ دینے کا حکم: سوال:میں جناب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ طواف کے آغاز میں حجراسود کو بوسہ دینے کا کیا حکم ہے؟ جواب:سنت یہ ہے کہ اس پررش نہ کیا جائے اور وہ عورتوں کے حق میں غیر مشروع ہے، اسی طرح عورتوں کے لیے رمل (پہلوانوں کی طرح ٹہل ٹہل کر چلنا) بھی مشروع نہیں ہے اور ان کے لیے بیت اللہ سے دور رہنا مشروع ہے نہ کہ قریب رہنا ۔یہ اس لیے کہ وہ پردہ ہیں۔ اور حجر اسود کا بوسہ لینے کے مقام پر مردوں کا بہت رش ہوتا ہے، پس عورت کا ستر عورت لازم اور مطلوب ہے اور یہ بوسہ لینا وغیرہ چیزیں بس مندوب ہی ہیں۔(محمد بن ابراہیم )
Flag Counter