Maktaba Wahhabi

232 - 670
جائے پھر اس کے سرکوسونت پر قبر میں داخل کیا جائے، یہی افضل طریقہ ہے کیونکہ ابو اسحاق نے روایت کرتے ہوئے فرمایا: "حارث نے یہ وصیت کی کہ عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ ان کی نماز جنازہ پڑھائیں، چنانچہ انھوں نے نماز جنازہ پڑھائی ،پھر ان کو قبر کے پاؤں کی طرف سے قبر میں اتارا اور فرمایا: "هذا من السنة" [1]یہ سنت طریقہ ہے۔" (اس کو ابو داؤد، عبدالرزاق اور ابن ابی شیبہ رحمۃ اللہ علیہ نے روایت کیا اور بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ اس کی سند صحیح ہے۔) اور ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے روایت کیا، کہتے ہیں : "میں انس رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوا۔ انھوں نے میت کے متعلق حکم دیا کہ اس کو قبر کے پاؤں کی طرف سے سونت کر لایا جائے۔"(اس کو ابن ابی شیبہ رحمۃ اللہ علیہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے جیسا کہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ کی "کتاب الجنائز "میں کہا ہے۔) (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
Flag Counter