Maktaba Wahhabi

255 - 670
جس عورت کو غروب آفتاب کے وقت اذان سے پہلے حیض آجائے؟ سوال:عورت نے روزہ رکھا اور غروب آفتاب کے وقت اور اذان سےتھوڑاسا پہلےاسے حیض آگیا تو کیا اس کا روزہ باطل ہوجائےگا؟ جواب:اگر تو اسے غروب آفتاب سے پہلے حیض آیا تو اس کا روزہ باطل ہو گیا، وہ اس کی قضا دے گی اور اگر غروب آفتاب کے بعد آیا تو روزہ درست ہے اس پر قضا نہیں ہے۔ (سعودی فتویٰ کمیٹی) غروب آفتاب سے پہلے حیض کو محسوس کرے مگر خون جاری نہ ہو: سوال:جب عورت خون حیض محسوس کرے اور غروب آفتاب سے پہلے خون جاری نہ ہو یا وہ اپنے معمول کے مطابق حیض کی درد محسوس کرے تو کیا اس دن کا اس کا روزہ درست ہو گا یا اس کو اس دن کی قضا دینا پڑے گی؟ جواب:جب روزے دار پاک عورت غروب آفتاب سے پہلے حیض کے شروع ہونے کو محسوس کرے لیکن خون حیض غروب آفتاب کے بعد جاری ہو یا وہ حیض کے شروع ہونے کی درد محسوس کرے لیکن خون سورج کے غروب ہونے کے بعد جاری ہو تو اس دن کا روزہ صحیح ہو گا اور اگر وہ فرض روزہ ہے تو اس کا اعادہ لازم نہیں ہو گا اور اگر وہ نفلی روزہ ہے تو اس کا ثواب باطل نہیں ہو گا۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) جب حاملہ عورت کو خون کا دھبہ لگے تو اس کے روزے کا حکم : سوال:میری بیوی دو ماہ کی حاملہ ہے۔ اس کو ایک دفعہ رمضان کی ابتدا میں عشاء کے بعد خون کا دھبہ لگا۔ کچھ دنوں کے بعد غروب آفتاب سے پہلے پھر اس کو خون کا داغ لگا جس کا رنگ ہلکا تھا۔ واضح رہے کہ اس نے مسلسل روزے رکھے ہیں۔ اب اس پر کیا واجب ہے؟ جواب:جب عورت حاملہ ہو اور اس کو خون نکلے اور وہ خون حاملہ کی سابقہ عادت کے مطابق نہ ہو تو یہ خون کچھ بھی شمار نہیں ہو گا، خواہ وہ ایک دھبہ ہو یا دو دھبے اور خواہ بہت سا
Flag Counter