Maktaba Wahhabi

605 - 670
سیاہی کے علاوہ بال رنگنا: سوال:کوئی عورت پوچھتی ہے کہ کیا سیاہ (رنگ) کے علاوہ کسی اور رنگ سے بالوں کو رنگنا ہمارے لیے جائز ہے یا نا جائز ہے؟ جواب:سیاہی سے بچنے کی صورت میں تیرے لیے جائز ہے بلکہ عورت کی خوشبو ہی وہی بتائی گئی ہے جس کا رنگ ظاہر اور مہک پوشیدہ ہو۔ خوبصورتی کے لیے دانتوں میں کشادگی کرانے کا حکم: سوال:عورت کا اپنے دانتوں کو خوبصورتی کے لیے کشادہ کرنے کاکیا حکم ہے؟کہ انھیں کولر(Cooler)سے ٹھنڈا کرائے تاکہ ان کے درمیان تھوڑی سی کشادگی ہو اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ جواب:مسلمان خاتون پر اپنے دانتوں کو کولر کے ذریعے ٹھنڈا کرواکے معمولی سی کشادگی پیدا کرنا تاکہ دانتوں کی خوبصورتی سے حسن و جمال میں اضافہ ہوحرام ہے، البتہ اگر دانتوں میں کچھ ٹیڑھ پن ہوتو اس کو دور کرنے کے لیے عملی طور پر برابر کیا جاسکتا ہے۔ اور اس خامی کو دور کرنے کے پیش نظر ان کو درست کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ علاج کی قسم اور ٹیڑھ پن کو دورکرنے کی وجہ سے ہے اوریہ عمل ایک اسپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹر کے ذریعہ سرانجام پانا چاہیے۔ (فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان) علاج کی غرض سے دانتوں میں کشادگی پیدا کرنے کا حکم: سوال:علاج معالجے اور خامیوں کو دور کرنے کے ارادے سے دانتوں کی کشادگی کا کیا حکم ہے؟ جواب:دانتوں کا علاج اگر خوبصورتی اور کم عمری کو ظاہر کرنے کے لیے ہوتو یہ شرعی طور پر حرام ہے اگر علاج معالجے کے طور پر ہوتو کوئی رکاوٹ نہیں۔اگر عورت کا کوئی زائد دانت ظاہر ہو جو تکلیف دہ ہوتو پھر اسے اکھڑوانے میں کوئی رکاوٹ نہیں کیونکہ اس سے بد صورتی پیدا ہوتی ہے اور کھانے میں رکاوٹ ہوتی ہے ،نیز خامیوں کو دور کرنا بھی شرعی طور پر جائز ہے۔ اسی طرح اگر ان میں کیڑے ہوں اور ان کی اصلاح کی ضرورت ہوتو کوئی حرج نہیں۔(فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان)
Flag Counter