Maktaba Wahhabi

641 - 670
ایسے ہی عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحیح بخاری و مسلم میں ثابت ہے، کہتی ہیں: "كنت أغتسل أنا ورسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم من إناء واحد ، تختلف أيدينا فيه من الجنابة حتي اقول:دع لي، دع لي، ويقول :دعي لي، دعي لي " [1] "میں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے اس میں ہمارے ہاتھ ٹکراتے حتی کہ میں کہتی:میرے لیے رہنے دو میرے لیے رہنے دو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے: میرےلیے رہنے دے، میرے لیے رہنے دے۔"(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) کسی رسالے یا فلم میں ننگی عورت کو دیکھنا: سوال:کیا کسی مجلے یا کسی فلم میں ننگی عورت کی تصویردیکھنا جائز ہے؟ جواب:اجنبی عورت کی ننگی تصویریں دیکھنا ناجائز ہے اور نہ ہی ان فلموں اور رسالوں کی خریدو فروخت جائز ہے جن میں یہ تصویریں ہوتی ہیں بلکہ انھیں جلانا ضروری ہے تاکہ برائی اور زنا اپنے اسباب پائےجانے کے سبب عام اور ظاہر نہ ہو سکے۔(فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن جبرین رحمۃ اللہ علیہ ) اجنبی مردوں کی موجودگی میں عورت کی نماز کا حکم: سوال:اجنبیوں کی موجودگی میں عورت کی نماز کا کیا حکم ہے جیسا کہ مسجد حرام میں؟ جواب:عورت کے ذمہ اپنے سارے بدن کو چہرے ہتھیلیوں اور قدموں سمیت چھپانا ہے۔ اگر اس کے پاس غیر محرم رشتہ دار یا بیگانے مردوں کی آمد و رفت ہو ، اور ایسا کرنا نماز کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کہ نظر کا پردہ نماز کے پردے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا ۔(سماحۃ الشیخ عبداللہ الفوزان)
Flag Counter