Maktaba Wahhabi

67 - 670
اگر ایسی کوئی دقت نہیں تو دوپٹے پر مسح نہ کرنا ہی اولیٰ اور بہتر ہے ۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) سر پر پہنے ہوئے زیور پر مسح کرنے کا حکم سوال: سر پر پہنے گئے زیور پر مسح کرنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:زیور پر مسح نہ کیا جائے۔ اس لیے کہ یہ موزوں کے حکم میں نہیں ہے۔(سماحۃ الشیخ محمد بن ابراہیم آل شیخ رحمۃ اللہ علیہ ) مہندی لگے بالوں پر مسح کرنے کا حکم سوال:جب عورت اپنے سر پر مہندی وغیرہ لیپ کرے تو کیا وہ اس پر مسح کر سکتی ہے؟ جواب: جب عورت اپنے سر پر مہندی کا لیپ کرے تو وہ اس پر مسح کر سکتی ہےاور اس کو سر کے بال کھولنے اور مہندی کے نیچے سے مسح کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں سر کو لیپ کیا ہوا تھا ۔لہٰذا سر پر لگایا گیا لیپ سر کے ہی تابع ہے اور یہ چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ سر کی پاکی میں قدرے آسانی اور تخفیف جائز ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) تیل لگے بالوں پر مسح کا حکم سوال:جب عورت اپنے سر پر تیل لگائے اور اس پر مسح کرے تو کیا اس کا وضو صحیح ہے یا نہیں؟ جواب: اس سوال کا جواب دینے سے پہلے میں یہ بیان کرنا پسند کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن مجید میں فرمایا: "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ" (المائدۃ:6) "اےایمان والو! جب تم نماز کے لیے اٹھو تو اپنے منہ کو اور ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھولو اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھولو۔" آیت میں مذکورہ اعضاء کو دھونے اور جس عضو کا مسح کیا جا تا ہے اس پر مسح کرنے
Flag Counter