Maktaba Wahhabi

36 - 335
عزم ہو، کوشش ہو اور اس سے قبل ضرورت کا احساس ہو تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں : عبث ہے عذر راہ پر خطر اور شکوۂ رہبر چٹانیں ٹوٹ جائیں گر کرو عزمِ سفر پید۱ نقوش راہ منزل خود قدم چومیں گے بڑھ بڑھ کر مگر یہ شرط ہے پہلے کرو ذوقِ سفر پیدا یہ وعدہ الٰہی ہے: ﴿وَ الَّذِیْنَ جَاھَدُوْا فِیْنَا لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا﴾ [العنکبوت: ۶۹] ان تمہیدی کلمات کے اختتام سے قبل میں اپنے تمام محسنین ومعاونین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جن کا اس قلمی سفر میں ساتھ ملا اور جن سے تعاون یا حوصلہ ملا۔ شکر و سپاس کے حق داروں میں نمایاں نام مالکانِ مکتبۃ الفہیم برادرم شفیق الرحمن وبرادرم عزیز الرحمن ۔وفقہم اﷲ۔ کا بھی ہے، جنھوں نے اس ناچیز قلمی کوشش کو اپنے باوقار اور عالمی شہرت یافتہ مکتبے کی مطبوعات میں شامل کرکے اسے عزت و اعتبار عطا کیا۔ اللہ تعالیٰ جزاے خیر سے نوازے والدِ گرامی قدر مولانا محمد الاعظمی ۔حفظہ اﷲ وتولاہ۔ کو جن کی پدرانہ شفقت کبر سنی کے ضعف و نقاہت پر اس وقت غالب آگئی، جب ان سے ان کی مادر علمی (دار الحدیث۔ رحمانیہ) کی تاریخ وتعارف پر مشتمل اس کتاب کی اشاعت کے موقع سے اپنے خیالات واحساسات کے اظہار کی درخواست کی گئی۔ آپ نے صحت کی ناہمواری اور مختلف قسم کے عوارض کی پروا کیے بغیر اس ادارے سے متعلق اپنی یادوں کو صفحۂ قرطاس پر سجا کر پیش کرنے میں پس و پیش نہیں کیا۔ اس طرح یہ تاریخی دستاویز گویا عینی شہادت سے بھی آراستہ ہو گئی۔ فللّٰہ الحمد و المنۃ۔
Flag Counter