Maktaba Wahhabi

37 - 335
ہمارے بہت ہی محترم و مکرم، صالح و مصلح کرم فرما، حضرۃ العلام شیخ صلاح الدین مقبول احمد مدنی حفظہ اللہ نے ہماری معمولی گزارش پر اس کتاب کے لیے ایک بیش قیمت تقدیم سپرد قلم فرمائی ہے، جس میں راقم آثم کے تعلق سے خوش گمانیوں کا بھی اظہار ہے۔ یہ ان کی غایت درجہ شفقت اور خوردہ نوازی ہے۔ شکرہ اللّٰہ وبلغني إلی تلک الدرجۃ التي ذکرھا۔ اللہ تعالیٰ اس ادنا قلمی کاوش کو قبول فرمائے، اسے مقبولِ خاص و عام بنائے اور مولف، ناشر اور تمام معاونین کو جزاے خیر سے نوازے۔ آمین۔ اسعد اعظمی ۳۰؍ شعبان ۱۴۳۴ھ = ۱۰؍جولائی ۲۰۱۳ء
Flag Counter