Maktaba Wahhabi

127 - 154
برابر ہے اور آپ جىسى قرابت دارى ركھتاہے۔ آپ ىہ محسوس كرىں گے كہ ان مىں سے اكثر و بىشتر ’’ كتوں ‘‘ كى طرح ذلىل ہىں اور وہ برے عادات و اطوار اختىار كر كے اپنى خاندانى خوبىوں كو خىر باد كہہ كر گھٹىاپن اور كمىنگى كى پستىوں مىں پڑے ہوئے ہىں۔ ٭ تىسرى بات ىہ ہے كہ اىسے افراد بھى موجود ہىں جو انبىاء علىہم السلام خلفائے راشدىن، فاضل صحابہ رضى اللہ عنہم اور علماء، قىصر و كسرىٰ، شاہان ىمن اور مسلم بادشاہوں كى ذرىت ہونے كے حوالے سے آپ كى نسبت حسب و نسب مىں برتر ہوں۔ آپ اىسے درجے مىں ہونے پر خوش نہ ہوں جس مىں آپ جىسے ىا آپ سے برتر لوگ موجود ہىں۔ ٭ تصوىر كا دوسرا رخ ىہ ہے كہ وہ آباء واجداد جن كى وجہ سے آپ فخر محسوس كر رہے ہىں، ہوسكتا ہے وہ فاسق و فاجر، شرابى، زناكار، بے ہودہ اور بے وقوف لوگ ہوں۔ گردش دوراں نے ظلم وستم كے لىے ان كے ہاتھ كھلے چھوڑ دىئے ہوں اور وہ اىسے بدنما نقوش ثبت كر گئے ہوں جن سے ان كى ذلت و رسوائى رہتى دنىا تك باقى رہے اور قىامت كے دن بھى ان كى سزا اور شرمندگى بڑھ جائے۔ اگر صورت حال كچھ اىسے ہى ہو تو آپ كو پتہ چل جانا چاہىے كہ جس پر آپ فخر محسوس كرتے ہىں وہ بجائے پسندىدہ ہونے كے خامى، رسوائى اور باعث ننگ و عار ہے۔ ٭ اگر آپ اچھے لوگوں كے گھر مىں پىدا ہونے كى وجہ سے خوش ہىں اور خود ان جىسى خوبىوں كے مالك نہىں ہىں تو آپ ان پر ہونے والے فضل و كرم سے كس قدر تہى دامن ہىں اور وہ بھى آپ سے دنىا و آخرت مىں كس قدر بے نىاز ہىں۔ ٭ دنىا كے تمام لوگ حضرت آدم علىہ السلام كى اولاد ہىں، جنھىں اللہ تعالىٰ نے اپنے ہاتھ سے پىدا فرماىا ہے۔ اپنى جنت مىں بساىا اور فرشتوں سے انہىں سجدہ كرواىا، اس
Flag Counter