Maktaba Wahhabi

34 - 154
٭ سب لوگوں كا منشا و مقصود اىك ہى ہے اور وہ ہے ’’ازالۂ غم ‘‘ اور اسے حاصل كرنے كا طرىقہ بھى اىك ہى ہے اور وہ ہے: ’’ اللہ كى رضا كى خاطر عمل سر انجام دىنا۔‘‘ اس كے علاوہ جو كچھ بھى ہے وہ گمراہى اور كم عقلى ہے۔ ٭ ہمىں اپنى طاقت برتر چىز كے حصول مىں لگانا ہوگى اور وہ ہے ’’ اللہ عزوجل كى ذات اقدس كى خاطر كام كرنا‘‘ وہ دعوت حق كے ذرىعے ہو ىا مقدس و محترم چىز كى حفاظت كى صورت مىں، مظلوم كى مدد كرنے كى شكل مىں ہو ىا رسوائى كے ازالے كے انداز مىں۔ ٭ سامان دنىا كى خاطر قربانى دىنے والے كى مثال اىسے ہى ہے جىسے كوئى شخص لعل و جواہر كو كنكرىوں كے كے عوض فروخت كرہا ہو۔ ٭ بے دىن شخص اخلاقِ فاضلہ سے عارى ہوتا ہے۔ ٭ عقل مند وہ ہے جو اپنى جان كى قىمت ’’ جنت‘‘‘ كے علاوہ كسى اور چىز كو نہ سمجھے۔ ٭ بہت سے لوگ رىا كارى كے اندىشے سے نىك كام چھوڑ دىتے ہىں حالانكہ رىاكارى كو ناپسند كرنے كا ىہ انداز بھى شىطان كا اىك جال ہے۔
Flag Counter