Maktaba Wahhabi

163 - 418
کے باوجود پورا کیا ہے اور یہ وعدہ اس وقت تک باقی رہے گا جب تک یہ دنیا قائم ہے۔ وہ وعدہ یہ ہے: ’’بے شک ہم ہی نے یہ قرآن نازل کیا اور بے شک ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔‘‘[1] تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے قرآن عزیز میں دخل انداز ہونے کے لیے کوئی رخنہ باقی نہیں چھوڑا۔ بھلا باطل قرآن کریم میں کیسے داخل ہوسکتا ہے اور کس طرح سرایت کرسکتا ہے جبکہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے صادر ہوا ہے جو سراسر حق اور عظیم ہے؟[2] اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اور اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو وہ یقینا اس میں بہت کچھ اختلاف پاتے۔‘‘[3] اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اور یہ قرآن(ایسا) نہیں کہ غیر اللہ کی طرف سے گھڑ لیا گیا ہو، بلکہ یہ تو ان کتابوں کی تصدیق کرتا ہے جو اس سے پہلے نازل ہوئیں اور ان کتابوں کی تفصیل بھی بیان کرتا ہے۔ اس میں ہرگز کوئی شک نہیں۔(یہ) رب العالمین کی طرف سے ہے۔‘‘[4]
Flag Counter