Maktaba Wahhabi

162 - 418
6 ایک قول یہ بھی ہے کہ جن اورانسانی شیطانوں میں سے کوئی شیطان چوری چھپے بھی اس کے قریب پھٹک سکتاہے نہ کوئی کمی بیشی کرکے اس میں کوئی ایسی چیز داخل کرسکتا ہے جو اس میں موجود نہیں۔ قرآن کریم اپنی تنزیل میں بھی محفوظ ہے اورنزول کے بعد بھی اس کے الفاظ اور معانی محفوظ ہیں۔ بلاشبہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری اس ذاتِ عالی نے لی ہے جس نے اسے نازل فرمایا ہے۔[1] 7 (اسی سلسلے میں) یہ بھی کہا گیا ہے کہ باطل کسی بھی اعتبار سے، چاہے اس کا تعلق ماضی کی خبروں اور واقعات کے حوالے سے ہو یا شرعی احکام کی نسبت سے ، قرآن کریم کے قریب بھی نہیں پھٹک سکتا۔[2] مذکورہ بالا اقوال میں کوئی تضاد نہیں ہے بلکہ ان میں اختلاف تنوع ہے جواللہ کے ہاں قرآن کریم کی زبردست عظمت، عزت، اور قدرو قیمت پر دلالت کرتا ہے۔ اگرکوئی اعتراض کرنے والا یہ اعتراض کرے: کیا تنقید کرنے والوں نے اس پر کوئی تنقید نہیں کی اور باطل پرستوں نے اس کی تاویلات نہیں کیں؟ تو اس کا جواب ہوگا، کیوں نہیں! لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت اور رحمت سے قرآن کریم کو باطل کی پرچھائیں سے بھی محفوظ کردیا ہے اور اس نے ہر علاقے اور ہر دور میں ایسے اللہ والے علماء مامور کیے جنھوں نے ان کی تاویلات کا ابطال اوران کے اقوال کا فساد ثابت کرکے انھیں آڑے ہاتھوں لیا ہے، لہٰذا کسی تنقید کرنے والے کی تنقید باقی نہیں رہی کیونکہ اسے بے اثر کرکے مٹا دیا گیا۔ قرآن کوباطل ٹھہرانے والا ہر قول باطل ثابت ہوگیاہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان اور وعدے کی تصدیق ہے جسے اللہ تعالیٰ نے مدت مدید اور عرصۂ دراز گزرجانے
Flag Counter