Maktaba Wahhabi

314 - 418
’’أَشْھَدُ أن لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَ أَنَّ مُحَمَّداً رَّسُولُ اللّٰہِ‘‘[1] ٭ ایک جرمن سائنسدان اور ہاتھوں کی انگلیوں کے نشانات:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’کیا انسان سمجھتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہیں کر پائیں گے؟ کیوں نہیں! بلکہ ہم تو اس کی پور پور ٹھیک کرنے پر قادر ہیں۔‘‘[2] یہ آیت کریمہ پوروں کے نشانات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ یہ آیت ایک جرمن سائنسدان کے قبول اسلام کا سبب بن گئی۔ تفسیر جواہر القرآن کے مصنف، محمود سامی کے ایک سفر نامے سے نقل کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ رحمت الٰہی نے اس جرمن سائنسدان کو ایساگھیرا کہ وہ مسلمان ہو گیا اور اس نے سائنسدانوں کی ایک محفل میں اپنے اسلام کا برملا اعلان کیا۔ جب ان سے اسلام قبول کرنے کا سبب پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا: ’’میرے اسلام کا سبب یہ آیت کریمہ ہے: ’’کیوں نہیں!بلکہ ہم تو اس کی پور پور ٹھیک کرنے پر قادر ہیں۔‘‘[3] ’’پوروں کے نشانات کے فکر انگیر معاملے کا انکشاف یورپ پر آج کے جدید دور میں ہوا ہے جبکہ عربوں کو اس کی مطلق کوئی خبر ہی نہیں تھی، لہٰذا قرآن کریم فی الحقیقت کلام الٰہی ہے یہ کسی انسان کا کلام نہیں ہے۔‘‘[4]
Flag Counter