Maktaba Wahhabi

315 - 418
اس ساری گفتگو کا حاصل یہ ہے کہ کسی شخص کو یہ قدرت حاصل نہیں کہ وہ قرآن کریم کی عظمت اور اس کی دلوں میں اتر جانے والی تاثیر کے تمام گوشوں کا ادراک کر سکے۔ یہ تو اسلام میں بعض نووارد افراد کے دلوں میں سلگنے والے جذبات اور احساسات ہیں جو انھوں نے اپنے اپنے اسلوب میں ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن حقیقت واقعہ یہ ہے کہ قرآن کریم کے عجائب و اسرار بے شمار ہیں اور اس کی عظمت و تاثیر کا صحیح اندازہ لگانا کسی کے بس کی بات نہیں۔
Flag Counter