Maktaba Wahhabi

389 - 418
تک اس کی رسائی ناممکن ہے۔ ٭ حاملین قرآن کی جہنم سے آزادی: ہر مسلمان کی سب سے بڑی طلب اور جستجو یہ ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے جہنم کی آگ سے محفوظ رکھے اور جنت میں داخل فرما دے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے حفاظ کرام کے سینوں میں محفوظ کلام الٰہی کی عظمت کی وجہ سے ان کے پاکیزہ جسموں کو جہنم میں جلنے سے بالکل محفوظ رکھ کر اور آگ سے نجات دے کر انھیں عزت بخشی ہے۔ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَوْ كَانَ الْقُرْآنُ فِي إِهَابٍ، مَا مَسَّتْهُ النَّارُ)) ’’اگر قرآن کریم کسی چمڑے میں محفوظ ہو تو اسے آگ نہیں کھا سکتی۔‘‘[1] اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ اگر قرآن کریم کو کسی چمڑے میں لپیٹ دیا جائے تو اس کتاب عظیم کی ہمسائیگی اور تعلق کی برکت سے اسے آگ نہیں چھوئے گی، پھر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اس مومن کا کیا حال ہو گا جس نے قرآن کریم حفظ کیا اور اس پر ثابت قدمی دکھائی۔ یہاں آگ سے مراد اللہ تعالیٰ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔ پس خوش خبری ہے اس شخص کے لیے جس نے کتاب اللہ کو حفظ کیا، اسے اپنے سینے میں جمع کیا اور اس کے مطابق عمل کیا۔ اسے جہنم کی آگ سے نجات کی بشارت مبارک ہو۔یہ عظیم الشان اعزاز قرآن کریم حفظ کرنے کے بے مثل فضائل میں سے ہے تو پھر کیا کوئی ہے جو کلام الٰہی کو حفظ کرنے کی ہمت دکھائے؟
Flag Counter