Maktaba Wahhabi

83 - 418
اسی طرح اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ’’(وہی) عالم الغیب ہے، وہ اپنا غیب کسی پر ظاہر نہیں کرتا، سوائے کسی رسول کے جسے وہ پسند کرے، پھر بے شک وہ اس (رسول) کے آگے اور پیچھے نگہبان لگا دیتا ہے۔‘‘[1] (3) نزول کے بعد حفاظت کاذکر بھی اللہ تعالیٰ نے کئی جگہ کیا ہے، جیسے فرمایا: ’’بے شک ہم ہی نے یہ قرآن نازل کیا اور بے شک ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔‘‘[2] یہ اللہ ہی کی حفاظت کا نتیجہ ہے کہ قرآن اپنی اصلی شکل میں باقی ہے، جیسے بلندو بالا، ناقابل عبورپہاڑ ہو۔وہ غالب و مقتدرہے جس کی حفاظت گاہ میں کوئی داخل ہونے کی جسارت نہیں کرسکا۔ ہر وہ کوشش جو اسے بدلنے کے لیے کی گئی اس طرح ناکام و نامراد ہوئی کہ اس کا ایک حرف بھی تبدیل نہیں کیا جا سکا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ٤١﴾ لَّا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ ۖ تَنزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ Ě ’’بے شک جن لوگوں نے ذکر(قرآن) کو نہ مانا جب وہ ان کے پاس آیا (تو وہ اپنا انجام دیکھ لیں گے) حالانکہ بلاشبہ یہ توایک بہت بلند مرتبہ کتاب ہے۔ باطل اس کے پاس پھٹک بھی نہیں سکتا، اس کے آگے سے نہ اس کے پیچھے سے۔ یہ بڑی حکمت والی
Flag Counter