Maktaba Wahhabi

171 - 670
"جب میں تمھیں کسی کام کے کرنے کا حکم دوں تو اس کو حتی المقدور بجا لاؤ اور جب میں تم کو کسی چیز سے منع کروں تو اس سے بالکل باز آجاؤ۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی) ادائیگی نماز کے بعد ہوا کا نکلنا یاد آئے تو کیا کیاجائے؟ سوال:میں نےنماز ادا کی اور مکمل کرنے کے بعد مجھے یاد آیا کہ مجھے ہوا خارج ہوئی تھی،کیا میں اپنی نماز دوبارہ پڑھوں؟ جواب:جی ہاں،اس پر اجماع ہے جب بندہ حدث اصغر یا حدث اکبر سے طہارت حاصل کیے نماز ادا کرے تو بذریعہ اجماع اس پر فرض ہے کہ جب اس کو یاد آئے وہ نماز لوٹائے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن عبدالمقصود) اجنبی مردوں کی موجودگی میں عورت کی نماز: سوال:جب عورت کے پاس بہت سے اجنبی مرد ہوں،مثلاً مسجد حرام میں تو وہ کسی طرح نماز ادا کرے؟اور ایسے ہی دوران سفر جب راستے میں کوئی ایسی مسجد میسر نہ آئے جس میں عورتوں کے لیے الگ نماز کی جگہ ہو؟ جواب: عورت کے لیے نماز میں اپنے سارے بدن کا سوائے چہرہ اور ہتھیلیوں کے چھپانا واجب ہے،لیکن جب وہ اجنبی مردوں کی موجودگی میں نماز ادا کرے تو چہرہ اور ہتھیلیوں سمیت سارا جسم چھپانا فرض ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) نماز میں ہتھیلیوں اور قدموں کو چھپانے کا حکم: سوال:نماز میں ہتھیلیوں اور قدموں کو چھپانے کا کیا حکم ہے؟ جواب:شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے ذکر کیا ہے کہ نماز میں ان کا چھپانا فرض نہیں ہے کیونکہ یہ پردہ میں شامل نہیں ہیں،انھوں نے اپنی کتاب"الانصاف"میں اسی موقف کو درست قرار دیا ہے ۔رہی ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ کیا عورت کُرتے اور دوپٹے میں تہبند کے بغیر نماز پڑھ سکتی ہے؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "إِذَا كَانَ الدِّرْعُ سَابِغًا يُغَطِّي ظُهُورَ قَدَمَيْهَا " [1]
Flag Counter