Maktaba Wahhabi

299 - 670
عورت کے لیے شوہر کی اجازت کے بغیر فرض حج کے لیے جانے کا حکم: سوال:بیوی کا اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر فرض حج کی ادائیگی کے لیے جانے کا کیا حکم ہے؟ جواب:جب استطاعت حج کی شرطیں پوری ہوں تو فرض حج کرنا واجب ہو جاتا ہے اور خاوند کی اجازت استطاعت کی شرطوں میں شامل نہیں ہے اورنہ ہی خاوند کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ اپنی بیوی کو فرض حج کرنے سے منع کرے بلکہ اس کے لیے مشروع یہ ہے کہ وہ اس فریضہ کی ادائیگی میں اپنی بیوی سے مکمل تعاون کرے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) حج میں عورت کے محرم کا خرچہ اس کے ذمے ہے: سوال:فقہاء نے بیان کیا ہے کہ بلا شبہ حج میں عورت کے محرم کا خرچہ عورت کے ذمے ہے تو فقہاء کی اس سے کیا مراد ہے؟ جواب:فقہاء کی اس خرچے سے مراد وہی ہے جو انھوں نے صراحت کی ہے کہ عورت کے ذمہ اپنے اور اپنے محرم کا زاد راہ اور سواری ہے۔ زادراہ نام ہے ہر اس چیز کا جس کی دوران سفر ضرورت ہوتی ہے لیکن دوسری ضروریات، جو اس سفر کے متعلق نہ ہوں، وہ"زاد"کے مفہوم میں داخل نہیں ہیں ۔(السعدی) عورت کے محرم کے بغیر کیے ہوئے حج کا حکم: سوال:کیا عورت کا محرم کے بغیر کیا ہوا حج باطل ہو جا تا ہے؟ جواب:حج باطل نہیں ہو گا، البتہ وہ صرف گنہگار ہوگی۔(علامہ ناصرالدین البانی رحمۃ اللہ علیہ ) عورت کا ایک اجنبی مرد اور دو عورتوں کے ساتھ سفر حج پر روانہ ہونے کا حکم: سوال:ایک مسکین عورت نے اجنبی لوگوں کے ساتھ حج کیا جبکہ اس نے اپنے قریبی رشتہ داروں سے کہا تھا کہ وہ اس کے ساتھ حج پر جائیں مگر انھوں نے انکار کردیا تو اس نے پھر ایک مرد اور دو عورتوں، جن میں تیسری یہ شامل ہو گئی، کے ساتھ حج کیا، کیا اس عورت کا حج درست ہو گا یا نہیں؟
Flag Counter