Maktaba Wahhabi

348 - 670
حق مہر ملے گا؟اگر حق مہر متعین ہوتو اس کو نصف حق مہر ملے گا،اور اگر حق مہر متعین نہ ہوتو بھی اس کو کچھ نہ کچھ ملے گا،اور اس پر عدت واجب نہیں ہوگی۔اللہ عزوجل فرماتے ہیں: "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا" (الاحزاب:49) "اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو ،پھر انھیں طلاق دے دو اس سے پہلے کہ انھیں ہاتھ لگاؤ تو تمہارے لیے ان پر کوئی عدت نہیں جسے تم شمار کرتے ہو۔" اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی وجہ سے: "وَإِن طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ إِلَّا أَن يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ " (البقرۃ:237) "اور اگر تم انھیں اس سے پہلے طلاق دے دو کہ انہیں ہاتھ لگاؤ،اس حال میں کہ تم ان کے لیے کوئی مہر مقرر کرچکے ہو تو تم نے جو مہر مقرر کیا ہے اس کا نصف (لازم) ہے مگر یہ کہ وہ معاف کردیں یا وه شخص معاف کردے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گره ہے۔"(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ ) منگنی توڑنے والے کے ا پنی منگیتر کو دیے ہوئے تحائف کاحکم: سوال:منگنی توڑنے والے کے اپنی منگیتر کو دیے ہوئے تحائف کا کیا حکم ہے؟ جواب:منگنی کرنے والے مرد وعورت کی منگنی جب مرد کی طرف سے ٹوٹے تو مرد کو اس کو د یے ہوئے تحائف میں سے کچھ بھی واپس نہیں ملے گا،چاہے وہ عورت میں ظاہر ہونے والے کسی عیب کی وجہ سے ہی کیوں نہ منگنی توڑ رہا ہو لیکن اگر منگنی توڑنے والی عورت ہوتو مرد نے جو کچھ اس کو دے رکھا ہوگا وہ واپس لے گا۔(عفیفی رحمۃ اللہ علیہ )
Flag Counter