Maktaba Wahhabi

361 - 670
لِلْبَصَرِ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِيعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لَهُ وَجَاءٌ»[1] "اے نوجوانوں کی جماعت!جو بھی تم میں سے گھر بسانے کی طاقت رکھتا ہے وہ شادی کرلے، پس بے شک وہ(شادی) نگاہ کو پست رکھنے والی اور شرمگاہ کی حفاظت کرنے والی ہے۔اور جو شادی کی طاقت نہیں رکھتا وہ روزے رکھے،پس بلاشبہ وہ اس کی شہوت کو ختم کردیں گے۔" نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((من كان في حاجة أخيه كان الله في حاجته)).[2] "جو شخص اپنے بھائی کی حاجت روائی کرتاہے اللہ تعالیٰ اس کی حاجت روائی کرتاہے۔"(اس کو بخاری ومسلم نے بیان کیاہے۔) نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "وَاللهُ في عَونِ العَبدِ مَا كَانَ العَبدُ في عَونِ أخيهِ"[3] "جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتاہے اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتاہے۔" (اس کو مسلم نے اپنی صحیح میں بیان کیا ہے۔) تحقیق اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے نیکی اور تقویٰ میں تعاون کرنے کا حکم دیا ہے اور اپنے ان بندوں کی تعریف کی ہے جو ایک د وسرے کو حق بات اور صبر کی تلقین کرتے ہیں چنانچہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا: "وَالْعَصْرِ ﴿١﴾ إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ ﴿٢﴾ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ﴿٣﴾"(العصر) "زمانے کی قسم کہ بےشک ہر انسان یقینا گھاٹے میں ہے ، سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے اور ایک دوسرے کو حق کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی ۔"
Flag Counter