Maktaba Wahhabi

56 - 670
احادیث جن میں مسلمانوں کو قبلہ کی جانب منہ کرکے تھوکنے سے منع کیا گیا ہے، نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو مسجد میں قبلہ کی جانب تھوکتےدیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع کیا۔(علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ ) جب عورت کے کپڑے کا دامن ناپاک ہوجائے: سوال:اگر عورت کے کپڑے کا دامن زمین پر گھسٹنے کی وجہ سے ناپاک ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ جواب:اس کا حکم جوتوں جیسا ہے کہ جب ان کو نجاست لگ جائے،پھر جب آدمی خشک اور پاک زمین پر ان جوتوں کے ساتھ گزرے گا تو وہ ان کو پاک کردے گی،یہی قول زیادہ قوی ہے۔(الشیخ محمد بن ابراہیم آل شیخ رحمۃ اللہ علیہ ) دوران نماز عورت کے کپڑوں پر بچے کے پیشاب کا لگ جانا: سوال:میں نے نماز کے لیے وضو کیا اور بچے کو اٹھا لیا تو اس نے میرے کپڑے پر پیشاب کردیا۔میں نے پیشاب لگے حصے کو دھو لیا اور دوبارہ وضو کیے بغیر میں نے نماز پڑھ لی۔کیا میری نماز درست ہے؟ جواب:تمہاری نماز درست ہے،اس لیے کہ بچے کا پیشاب لگنے سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ تجھے جس حصے پر پیشاب لگاہے صرف اسے دھونا ضروری ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی) بچے کے پیشاب سے طہارت کیسے حاصل کی جائے؟ سوال:جب عورت مذکر یا مؤنث بچہ کو جنم دیتی ہے تو پرورش کے ایام میں بچہ اپنی ماں سے جدا نہیں ہوتا۔اس کی گود میں بیٹھتاہے اور کبھی اس کے کپڑے پر پیشاب بھی کردیتا ہے۔اس صور ت حال میں ماں پر کیا لازم ہے؟کیا ولادت سے لے کر دو سال یا اس سے زیادہ مدت کے درمیان مذکر اور مؤنث کاحکم الگ الگ ہے؟ایک طرف عورت کے لیے طہارت کرکے نماز ادا کرنے والا فریضہ اوردوسری طرف ہر وقت کپڑے بدلنے میں مشقت ۔اس ساری صورت حال کو سامنے رکھ کر جواب دیجئے گا؟
Flag Counter