Maktaba Wahhabi

564 - 670
بیعت لے لی۔"(اس کو بخاری نے روایت کیا ہے) امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں عورتوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے کے لیے حاضر ہوئی ہم نے کہا :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے مصافحہ نہ کریں گے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ ، إِنَّمَا قَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ "[1] "میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، میرا ایک عورت کو کہنا سو عورتوں کو کہنے کی مثل ہے۔"(اس کو امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)(سعودی فتویٰ کمیٹی) خالہ کا دودھ پینے والی لڑکی کا اپنے خالہ زاد بھائی اور خالو سے پردہ کرنے کا حکم: سوال:میری خالہ کا کہنا ہے کہ بلا شبہ اس نے مجھے اپنی بڑی بیٹی اور میرے بعد والی بہن کو دودھ پلایا ہے مگر مجھے اور اس کو رضعات کی تعداد معلوم نہیں۔کیا میں بغیر حجاب و پردہ کے اپنے خالہ زاد بھائی اور خالہ کے خاوند (خالو) کے سامنے آسکتی ہوں یا نہیں ؟ جواب:احتیاط اسی میں ہے کہ تم ان میں سے کسی کے سامنے بے حجاب ہو کر نہ آؤ اور نہ ہی اپنی خالہ کے بیٹوں میں سے کسی سے شادی کرو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح کر دیا کہ پانچ معلوم رضعات سے حرمت ثابت ہو جاتی ہے، پس اگر رضعات کی تعداد معلوم نہ ہو تو بلا شبہ اس طرح کے امور میں احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ انسان اس بات کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے غورو فکر کرے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں کیسے بیان ہےکہ یقیناً نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عبد بن زمعہ نے سعد بن ابی وقاص کے ساتھ عتبہ بن ابی وقاص کے بچے کے متعلق جھگڑا کیا، یہ فتح مکہ کے سال کا واقعہ ہے، سعد بن ابی وقاص کہتے تھے :یہ میرے بھائی عتبہ بن ابی وقاص کا بیٹا ہے، میرے بھائی نے مجھے اس بچے کو لے لینے کی ہدایت کی تھی ،عبد بن زمعہ کہتے تھے: یہ میرا بھائی اور میرے باپ کا بیٹا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یقیناً عتبہ بن ابی وقاص نے اس عورت (عبد بن زمعہ کے باپ کی لونڈی) سے زنا کیا اور اپنی وفات سے پہلے سعد رضی اللہ عنہ کو
Flag Counter