Maktaba Wahhabi

596 - 670
"اور اپنی زینت ظاہر نہ کریں مگر اپنے خاوندوں کے لیے یا اپنے باپوں کے لیے۔" خوبصورتی کے مقامات یہ ہیں:سر،ہار کی جگہ،کنگنوں کی جگہ اور کندھے پر رکھا جانے والا بازو بند۔ایسے ہی پاؤں اور پازیب کے مقامات ایسے ہیں جو عورت اپنے محرم رشتہ داروں اور عورتوں کے سامنے ظاہر کرسکتی ہے۔(علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ ) نوکروں اور ڈرائیوروں کے سامنے چہرہ کھولنے کاحکم: سوال:نوکروں اور ڈرائیوروں کے سامنے آنے کا کیا حکم ہے؟کیا ان کو بیگانہ ہی سمجھا جائے گا؟جبکہ میری ماں کا مطالبہ ہے کہ میں نوکروں کے سامنے جاؤں اور اپنے سر پر پٹکا ہی رکھوں تو کیا یہ ہمارے دین حنیف میں جائز ہے جو ہمیں اللہ کے احکام کی فرمانبرداری کا حکم دیتاہے؟ جواب:ڈرائیور اور نوکر کا حکم دیگر مردوں جیسا ہے ،ان سے غیر محرم ہونے کی صورت میں پردہ بھی واجب ہے۔ان کے سامنے بے پردہ ہونا یا(خلوت کرنا) جائز نہیں ہے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی وجہ سے: "لا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ ثَالِثُهُمَا "[1] "کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ الگ نہ ہو کیونکہ ان دونوں میں تیسرا شیطان ہے۔" نیز اس کی دلیل وہ عمومی دلائل بھی ہیں جو غیر محرموں سے پردہ کرنا واجب اور ان کے سامنے بے پردگی اور زیب وزینت کا اظہار حرام ٹھہراتے ہیں۔اور اللہ کی نافرمانی میں والدہ وغیرہ کی فرمانبرداری ویسے بھی جائز نہیں۔(سماحۃ الشیخ عبداللہ بن باز رحمۃ اللہ علیہ ) 80 یا90 سالہ خاتون کااپنے غیر محرم سے پردہ کیساہے؟ سوال:وہ بوڑھی عورت جو 80 یا90 سال کی عمر میں ہے،اس کے لیے اپنے غیر محرم قریبی رشتہ داروں سے پردہ کرنا جائز ہے؟ جواب:اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: "وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاءِ اللَّاتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ
Flag Counter