Maktaba Wahhabi

654 - 670
میں پڑھنا جائز ہے،جیسے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں آیا ہے کہ وہ انصار کے کسی بیاہ سے آئیں تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: "هلا غنيتم لهم؟ فإن الأنصار يحبون الغناء"[1] "کیا تم نے ان کے لیے کچھ گایا تھا؟یقیناً انصار تو گانے کو بہت پسند کرتے ہیں۔" انھوں نے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کیا گائیں ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہو: أَتَيْنَاكُمْ أَتَيْنَاكُمْ فَحَيُّونَا نُحَيِّيكُمْ وَلَوْلا الْحَبَّةُ السَّودَاءُ لَمْ تَسْمَنْ عَذَارِيكُمْ "ہم تمہارے پاس آئے ہیں،ہم تمہارے پاس آئے ہیں،ہم تمھیں سلام کرتے ہیں تم ہمیں سلام کرو،اور اگر کلونجی نہ ہوتی تو تمہاری کنواریاں موٹی نہ ہوتیں۔" یہ شعر تو ہے لیکن کوئی دینی شعر نہیں بلکہ یہ تو جائز گفتگو کے ساتھ دل بہلانے والا شعر ہے۔(علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ ) والدین کا نقاب سے منع کرنا: سوال:میں اپنے والدین کا کیا کروں کہ وہ دونوں ہی مجھے نقاب سے منع کرتے ہیں؟ جواب:تو کچھ بھی نہ کر،تو صبر کر حتیٰ کہ تو اس سے شادی کرلے جو تیرے لیے نقاب کی پابندی کو ممکن بنادے،لیکن اگر تو سمجھتی ہے کہ نقاب ضروری ہے تو خالق کی نافرمانی مخلوق کی فرمانبرداری میں جائز نہیں یہ جانتے ہوئے کہ نقاب بہترین عمل ہے۔یہی اکثر علمائے کرام کا موقف ہے اور میرے نزدیک بھی یہی راجح ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن عبدالمقصود) شادی کی تقریبات اور عید میلاد کی ایسی محفلوں میں شرکت کاحکم جن میں خوش الحاج گانے والیاں ہوں: سوال:عورت کا شادی کی تقریبات اور عید میلاد کی محفلوں میں جانے کا کیا حکم ہے؟
Flag Counter