Maktaba Wahhabi

101 - 532
دوسرا مبحث: توحید کا نور اور شرک کی تاریکیاں پہلا مطلب:توحید کانور پہلا مسلک:توحید کا مفہوم: اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہا لائق عبادت ہونے،عظمت وجلال اور صفات کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اور اسماء حسنیٰ میں منفرد اور نادرئہ روزگار ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کے ساتھ اعتراف کرنے کا نام توحید مطلق ہے [1]۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَإِلٰھُکُمْ إِلٰہٌ وَاحِدٌ لاإِلٰہَ إِلا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ[2]۔ اور تمہارا معبود ایک معبود ہے جس کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں،وہ بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والاہے۔ علامہ سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’یعنی اللہ تعالیٰ اپنی ذات،اپنے اسمائ،اپنی صفات اور افعال میں تنہا اور اکیلا ہے،چنانچہ نہ تو اس کی ذات میں اس کا کوئی شریک ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہم نام ہے اور نہ ہمسر،اور نہ ہی کوئی اس کے مثل ہے اور نہ مشابہ،اور نہ ہی اس کے علاوہ کوئی خالق اور مدبر ہے؛ اور جب بات ایسی
Flag Counter