Maktaba Wahhabi

104 - 532
(4)اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے: ﴿وَقَضَیٰ رَبُّکَ أَلا تَعْبُدُوْا إِلَّا إِیَّاہُ وَبِالْوَالِدَیْنِ إِحْسَاناً[1]۔ اور تمہارے رب نے صاف صاف فیصلہ کردیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ احسان(حسن سلوک)کرو۔ پس اللہ تعالیٰ نے توحید کا فیصلہ کرتے ہوئے،وصیت کرتے ہوئے،حکم دیتے ہوئے اور تاکیدی طور پر لازم کرتے ہوئے فرمایا:﴿وَقَضَیٰ رَبُّکَ﴾اور تمھارے رب نے دینی طور پر فیصلہ کردیا ہے اور شرعا لازم کردیا ہے کہ﴿أَلَّا تَعْبُدُوْا﴾تم زمین اور آسمان میں رہنے والوں میں سے خواہ وہ زندہ ہوں یا مردہ کسی کی عبادت نہ کرو﴿إِلا إِیَّاہُ﴾سوائے اسی(اللہ)کے،کیونکہ وہ تنہا،اکیلا،منفرد اور بے نیاز ہے[2]۔ (5)تمام انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام اپنی امتوں سے کہتے رہے کہ: ﴿یٰقَوْمِ اعْبُدُوْا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ إِلٰہٍ غَیْرُہُ[3]۔ اے میری قوم! تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو،اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ مطلب یہ ہے کہ تم صرف اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کرو،کیونکہ وہی خالق،رازق اور تمام معاملات کی تدبیر کرنے والا ہے،اور اس کے سوا جو بھی ہے وہ مخلوق اور محتاج ہے،اسے کسی معاملہ کا کوئی اختیارنہیں[4]۔ (6)اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَمَا أُمِرُوْا إِلَّا لِیَعْبُدُوْا اللّٰہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ[5]۔ اور انہیں صرف اسی بات کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ صرف اللہ کی عبادت کریں اسی کے لئے دین کو خالص
Flag Counter