Maktaba Wahhabi

173 - 532
اللہ عز وجل نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دیں،پھر اس کی وضاحت فرمائی‘ چنانچہ جس نے نیکی کا ارادہ کیا اور اسے عملاً انجام نہ دے سکا تو اللہ تعالیٰ اسے اپنے پاس پوری نیکی لکھتا ہے۔ چوتھا مسلک:اخلاص کے فوائدوثمرات: اخلاص کے بڑے اچھے ثمرات اور بڑے عظیم اور جلیل القدر فوائد ہیں،ان میں سے چند فوائد درج ذیل ہیں: 1- دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں اخلاص کے فضائل و ثمرات میں سے ہیں۔ 2- اخلاص اعمال کی قبولیت کا سب سے عظیم سبب ہے،بشرطیکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع شامل ہو۔ 3- اخلاص کے نتیجہ میں بندے کو اللہ کی اورپھر فرشتوں کی محبت حاصل ہوتی ہے‘ اور زمین(والوں کے دلوں)میں اس کی مقبولیت لکھ دی جاتی ہے۔ 4- اخلاص عمل کی اساس اور اس کی روح ہے۔ 5- اخلاص تھوڑے عمل اور معمولی دعا پر بیش بہا اجر اور عظیم ثواب عطا کرتا ہے۔ 6- مخلص کا ہر عمل جس سے اللہ کی خوشنودی مقصود ہو لکھا جاتا ہے،وہ عمل مباح ہی کیوں نہ ہو۔ 7- مخلص جس عمل کی بھی نیت کرے لکھ لیا جاتاہے گر چہ اسے انجام نہ دے سکے۔ 8- مخلص اگر سو جائے یا بھول جائے تو معمول کے مطابق جو عمل کرتا تھا اسے لکھا جاتاہے۔ 9- اگر مخلص بندہ بیمار ہو جائے یا حالت سفر میں ہو تواس کے اخلاص کے سبب اس کے لئے وہی عمل لکھا جاتا ہے جو وہ حالت اقامت وصحت میں کیا کرتا تھا۔ 10- اخلاص کے سبب اللہ تعالیٰ امت کی مدد فرماتا ہے۔ 11- اخلاص آخرت کے عذاب سے نجات دلاتا ہے۔ 12- دنیا و آخرت کی مصیبتوں سے نجات اخلاص کے ثمرات میں سے ہے۔ 13- اخلاص کے سبب آخرت میں درجات کی بلندی حاصل ہوتی ہے۔ 14- (اخلاص کے سبب)گمراہی سے نجات(ملتی ہے)۔
Flag Counter